ڈی او زنانہ ایبٹ آباد کے دفتر میں ایس ایس ٹیز کی بھرتی کیلئے میرٹ لسٹیں آویزاں کردی گئیں۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ مدارس ایبٹ آباد نے ایس ایس ٹیز کی خالی آسامیوں پربھرتی کیلئے این ٹی ایس کی جاری کردہ میرٹ لسٹیں آویزاں کر کے انٹرویو کیلئے شیڈول جاری کردیا۔ سال 2021کیلئے مشتہر کردہ ایس ایس ٹی(جنرل، میتھ فزکس اور بائیو کیمسٹری) کی خالی آسامیوں کیلئے این ٹی ایس امتحان کی روشنی میں این ٹی ایس کے مرتب کردہ نتائج کی میرٹ لسٹیں دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کے دفتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں اور ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ریحانہ یاسمین نے ہنگامی بنیادوں پر کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا انٹرویو کیلئے9 فروری 2021 سے 11 فروری 2021 تک 3 دن رکھے گئے ہیں انٹرویو کیلئے گورنمنٹ گرلز کمپرینسو ہائر سیکنڈری سکول ایبٹ آباد رکھا گیا ہے جس میں میرٹ پر آنے والے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ اپنے ہمراہ تمام اصلی تعلیمی کاغذات، شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کیساتھ دو عدد فوٹو کاپی کی مکمل فائلز ہمراہ لائیں علاوہ ازیں میرٹ لسٹیں این ٹی ایس کی ویپ سائیٹ اور ڈی ای او فی میل کے آفیشل پیج پر بھی ملاخطہ کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!