منشیات کی صوحال کو تشویشناک قرار دے دیا گیا۔

بدقسمتی سے خیبر پختونخوا کی گیارہ فیصد آبادی منشیات کی لت میں جتلا ہے اتنی تعداد میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کی سہولیات ناکافی ہیں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری متعلقہ اداروں اور فلاحی تنظیموں کو مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھانے کی اشد ضرورت ہے:خطاب۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختو نخوا کے نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان نے پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا میں منشیات کے استعمال کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے متعلقہ اداروں اور فلاحی تنظیموں کو مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے تا کہ ہم اپنے معاشرے کو اس لعنت سے محفوظ بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے نشے کے عادی افراد کی بحالی کے سلسلے میں دوست ویلفیئر فاونڈیشن کی خدمات اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فاونڈیش گزشتہ تمیں سالوں سے صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور انہیں کارآمد شہری بنانے کیلئے منظم انداز میں کام کر رہی ہے جو لائق تحسین ہے فاونڈیشن اس عرصے میں منشیات سے متاثرہ 4 لاکھ سے زائد افراد کومختلف خدمات فراہم کر چکی ہے جس پر فام نڈیشن کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے اور امید ہے کہ یہ فاونڈیشن انسانیت کیلئے اپنی بے لوث خدمات کا یہ سلسلہ تب تک جاری رکھے گی جب تک معاشرے سے منشیات کے عادی آخری فرد کی بحالی نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں دوست ویلفیئر فاونڈیشن کے قیام کے تمیں سال مکمل ہونے پر منعقدہ ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے دوست ویلفیئر فاونڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محمد اعظم خان نے کہا کہ فاونڈیشن کا 30 سالہ سفر کا میابیوں سے عبارت ہے جس میں دوست فاونڈیشن کی معاونت کرنے والے افراد کا انتہائی اہم کردار رہا ہے جنہوں نے دل کھول کر ادارے کی مدد کی ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خیبر پختونخوا کی گیارہ فیصد آبادی منشیات کی لت میں بتلا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے اور یہ بات مزید تشویشناک ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں منشیات کے عادی افرادی کی بحالی کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کی سہولیات نا کافی ہیں۔ دوست و یلفیئر فاونڈیشن اپنی پیشہ ورٹیم کے ساتھ منشیات کے استعمال، بچوں اور خواتین کے حقوق، منشیات سے جڑے جرائم اور ایڈز جیسی بیماری کی روک تھام کیلئے اُن علاقوں میں رضا کارانہ خدمات انجام دے رہی ہے جہاں سرکاری اداروں کی رسائی نہیں اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس سلسلے میں ایسے فلاحی اور غیر منافع بخش اداروں کی بھر پور معاونت کرے۔ بچوں کو قوم کا مستقبل قرار دیتے ہوئے محمد اعظم خان نے کہا کہ دوست ویلفیئر فاونڈیشن منشیات سے متاثرہ اور بے گھر بچوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کیلئے فاونڈیشن نے متعدد پروگراموں کا اجراء کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!