گیس لوڈشیڈنگ: نواں شہر میں مکان میں دھماکہ۔ شوہر بیوی اوربچی سمیت بری طرح جھلس گیا۔ برن یونٹ کی عدم دستیابی پرشہری سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد: گیس لوڈشیڈنگ: نواں شہر میں مکان میں دھماکہ۔ شوہر بیوی اوربچی سمیت بری طرح جھلس گیا۔ برن یونٹ کی عدم دستیابی پرشہری سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد میں سردیاں شروع ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے اکثریت لوگ احتیاط نہیں کرتے اور گھر میں گیس کے ہیٹر اورچولہے وغیرہ آن چھوڑ دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے گھر میں گیس بھر جاتی ہے اور پھرجب تیلی وغیرہ لگائی جاتی ہے یا گھر کے بجلی کے کسی سوئچ کو آن کیا جاتا ہے تو شعلے سے پورے گھر میں آگ لگ جاتی ہے۔ جس کی لپیٹ میں تمام گھر والے آجاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ نواں شہر کے محلہ عمران زئی کے رہائشی آفتاب صراف کیساتھ بھی ہوا۔ شدید سردی کے دوران پورے ایبٹ آباد میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کردی گئی۔ آفتاب صراف بھی اپنی اہلیہ اوربچی کے ساتھ گیس کا ہیٹرآن چھوڑ کر سو گیا۔ جب محکمہ سوئی گیس والوں نے گیس چھوڑی تو پورے گھر میں گیس جمع ہوگئی اور گیس نے آگ پکڑلی۔ جس کے نتیجے میں آفتاب صراف کا پورا کمرہ دھماکے کیساتھ پھٹ گیا اور کمرے کی کھڑکیاں اور دروازے بھی پریشر سے پھٹ گئے۔ آتشزدگی کے دوران آفتاب صراف اپنی اہلیہ اوربچی سمیت بری طرح جھلس گئے۔ جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے برائے نام برن یونٹ میں منتقل کیا۔ جہاں ان کے زخموں پر نرسنگ سٹاف صرف کوینچ کریم ہی لگارہاہے۔

اراکین اسمبلی کی نااہلی کی وجہ سے ایبٹ آباد جوکہ ہزارہ ڈویژن کا صدر مقام ہے۔ اس شہر میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال کئی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر کے لوگ جھلسنے کی وجہ سے واہ، اسلام آباد کے نجی برن یونٹ میں علاج نہیں کرواسکتے۔ کیونکہ کسی وجہ سے جسم جلنے کی صورت میں اس کا علاج انتہائی مہنگا اور طویل ہوتاہے۔ جوکہ مقامی لوگوں کی سکت سے باہر ہے۔ ایبٹ آباد کے اراکین اسمبلی اس مسئلے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اور یہ لوگ اس سنگین نوعیت کے مسئلہ کے حل کیلئے عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں اٹھارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!