وکیلوں کی بھاری فیسوں کے بغیرڈی آرسی نے ڈیڑھ ہزار سے زائد شکایات نمٹادیں۔چارکروڑبارہ لاکھ کے لین دین کے تنازعات حل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل ڈی آرسی پر عوام کا اعتماد جاری رواں سال 1562 شکایات موصول ہوئیں اکثریت کو پرامن طور حل کرتے ہوئے فریقین کو بغلگیر کیا گیا جبکہ 04 کروڑ 12 لاکھ روپے لین دین کے تنازعات کا خوش اصلوبی سے حل یقینی بناتے ہوئے رقم حقداروں کے حوالے کی گئیں۔

خیبرپختونخواہ پولیس نے علاقہ کی روایات اور رسم و رواج کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی آر سی مراکز قائم کئے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں، ایبٹ آباد شہر میں قائم ڈی آر سیز جن میں ایبٹ آباد، حویلیاں، گلیات کی سرکل ڈی آر سیز کے ساتھ ساتھ لورہ، شیروان، بکوٹ میں ڈی آر سیز بخوبی اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جن کی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے ڈی آر سیز کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 1562 کیسز موصول ہوئے جس میں 415 کو پرامن طور پر حل کرلیا گیا ہے جبکہ پیچیدہ ہونے کی وجہ سے 432 تنازعات عدالت کے حوالے کیے گئے،فائل کیسز کی تعداد 374 ہے انکی کل تعدار 1221 ہے جبکہ 341 پر ابھی فیصلہ کیا جانا ہے اسی طرح مختلف نوعیت کے لین دین کے کیسیز میں 04 کروڑ 12 لاکھ کی خطیر رقم خوش اصلوبی سے متعلقہ حقداروں کے حوالے کی گئیں۔

ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا کہ ”ڈی آر سی کی وجہ سے عوام کو بیشتر مسائل کے حل کے لیے عدالتوں کے چکر اور وکلاء کی بھاری فیس سے چھٹکارہ مل گیا ہے۔ بہت سے مسائل پرامن انداز میں ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔“ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے چھوٹے تنازعات کے علاوہ قتل اور جائیدار کے بڑے تنازعات کے کیسز میں بھی فریقین کے درمیان باہمی رضامندی پر فیصلے سنائے ہیں جوکہ ڈی آر سی اور ایبٹ آباد پولیس کی ایک بڑی کامیابی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!