وائس آف ہزارہ کی خبرپرایکشن: محکمہ اینٹی کرپشن نے ٹی ایم اے پلازہ کی تعمیر میں گھپلوں پر تحقیقات شروع کردیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ٹی ایم اے زیر تعمیر پلازہ میں سابق ٹی ایم او وانجینئرنگ برانچ نے قومی خزانے کو کروڑوں کی پھکی دینے کے حوالے سے وائس آف ہزارہ کی نشاندھی پر محکمہ اینٹی کرپشن کا ایکشن تحقیقات کا آغاز کر دیا ریکارٹ طلب۔ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد زیر تعمیر ٹی ایم اے پلازہ کی بھاری نذرانے کے عوض ٹھیکیدار کو غیر قانونی طور پر مدت تعمیر میں ایک سال کا اضافہ کیاگیا ایبٹ آباد زیر تعمیر ٹی ایم اے پلازہ ٹھیکیدار اور سابق افسران کے گٹھ جوڑ سے ٹی ایم اے کو کروڑوں کے نقصان پر اعلی افسران ومنتخب پی ٹی آئی ممبران کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ایبٹ آباد سپیکر مشتاق احمد غنی کے شہر میں ٹی ایم اے کے سابق افسران نے بھاری نذرانے کے عوض ٹھیکیدار کو 2 جرمانہ کے بجائے تعمیرات میں توسیع دیکر قومی خزانے کو لٹا دیاایبٹ آباد پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں سپیکر مشتاق احمد غنی کے آبائی حلقہ میں ٹی ایم اے کے سابق افسران اور ٹھیکیدار مافیا کا بیوٹیفکیشن فنڈ شملہ ہل کی تزئین و آرائش میں بے قاعدگیوں پر کوئی کاروائی نہ ہوسکی۔

ایبٹ آباد ٹی ایم اے زیرتعمیر پلازہ مقررہ مدت میں تیار ہونے سے ٹی ایم اے کو کرایہ کی مد میں کروڑوں روپے کا منافع ہوسکتا تھاایبٹ آباد ٹی ایم اے کے سابق افسران نے زیر تعمیر پلازہ میں لاکھوں روپے بٹور کر تعمیرات کی مدت میعاد میں اضافہ کرکے ٹی ایم اے کو کروڑوں کے منافع سے محروم کردیاایبٹ آباد زیر تعمیر ٹی ایم اے پلازہ کے ٹینڈر میں جعلی کاغذات کے استعمال کیے گئے جس کی وجہ سے ٹی ایم اے کو کروڑوں کے منافع سے محروم کر دیا گیا ٹی ایم اے افسران واعلی حکام اور ٹھیکیدار مافیا میں اتحاد وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کے آفیسر محمد یعقوب کی تحریری ہدایت پر عملدرآمد نہ ہونا سوالیہ نشان بن ہے اس حوالے سے گزشتہ دونوں وائس آف ہزارہ نے نشاندھی کی جس پر گزشتہ روز محکمہ اینٹی کرپشن نے مزکورہ پلازے کا معائینہ کیا اور ریکارڈ طلب کر لیا ہے انٹی کرپشن زراہع کے مطابق تحقیات کا آغاز کر دیا ہے اور جلد ہی اصل حقائق سامنے لائے جائیں اور بے قاعدگیوں پر قانونی کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!