ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ کو قتل کرنیوالے ملزم مجاہد کوسزائے موت کا حکم سنادیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)رشتہ تنازعہ پر ایوب میڈیکل کالج طالبہ قتل کیس۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے مرکزی ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ چند ماہ قبل ایوب میڈیکل کمپلیکس میں میڈیکل کی طلبہ عاصمہ رانی کو رشتے سے انکار کرنے پر کوہاٹ میں مجاہد نامی شخص نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر شاہ زیب اور صادق کے ہمراہ مل کر فائرنگ کر کے عاصمہ کو شدید زخمی کر دیا تھا جس کے بعد دورانِ علاج عاصمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔طلبہ کے بیان پر کوہاٹ پولیس نے تین ملزمان مجاہد،صادق،شاہ زیب کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی قتل کا مرکزی ملزم مجاہد ارتکاب جرم کے بعد ملک سے فرار ہو گیا جسے پولیس نے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے ملک واپس لایا گیا جسے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج نے قتل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم مجاہد کو سزائے موت سنا دی جبکہ دیگر دو ملزمان کو کیس سے بری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!