مقامی لوگوں نے چوروں کا گینگ پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ ڈونگاگلی کے حدود سیر غربی میرا حسنال خانگاہ کے رہائشیوں نے گزشتہ رات چوروں کا ایک گینگ رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالے پولیس کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات میرا حسنال خانگاہ کے مقام پر سڑک کے کنارے نصب کرش مشین چور اپنی گاڑی کیری ڈبہ میں ڈال کر بھاگ گئے مقامی نوجوانوں نے چوروں کی گاڑی کے پیچھے جیب لگائی اور باڑیاں کے قریب چوروں کو گاڑی سیمت پکڑ لیا کافی مزاحمت کے بعد چوروں کو قابو کر لیا گیا اور پولیس تھانہ ڈونگاگلی کو اطلاع کر کے گاڑی سیمت تین چور پولیس کے حوالے کر دیے ھیں چوروں کا تعلق یونین کونسل تاجوال سے ہے۔
عوام علاقہ نے ڈی پی او ایبٹ آباد ایس ایچ او تھانہ ڈونگاگلی سے مطالبہ کیا ھے علاقہ میں اس سے قبل بھی متعدد چوری کی واردات ھوئی ھیں اور باالخصوص تھانہ لورہ کے حدود میں چوریاں ہوئی ہیں آن کے بارے بھی تھانہ لورہ پولیس پکڑے جانے والے چوروں سے تفتیش کرے واحد حسین بلوچ ودیگر افراد نے کہا ھے کہ ھم نے جان کی بازی لگا کر چوروں کو پکڑا ھے پولیس ھماری محنت کو ضائع نہ کرے اور نہ ھی کسی سیاسی دباو کو قبول کرے سرکل لورہ اور سیر غربی میں دکانداروں کو لوٹنے والے اس گینگ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!