ڈونگاگلی:گہری کھائی میں گرنے والی منی جیپ میں سواربزرگ بھی جاں بحق ہوگئے۔

ڈونگاگلی(وائس آف ہزارہ)چند روز قبل تھانہ ڈونگاگلی کی حدود سے گہری کھائی میں گرنے والی منی جیپ میں زخمی ہونے والا بزرگ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ چند روز قبل ملاچھ کا رہائشی رازق نامی نوجوان اپنے والد عبدوالعزیز اور بھائی کے ہمراہ اپنے گاوُں جا رہا تھا کہ کے رستے میں ڈونگا گلی کے مقام پر منی جیپ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں رازق موقع پر جاں بحق جبکہ والد عبدالعزیز شدید زخمی ہو گیا تھا جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جنکی نماز جنازہ آج ادا کیا جائے گا دوسری جانب ریسکیو 1122 نے چھ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد 600 فٹ سے زاہد گہری کھائی سے منی جیپ کھائی سے نکال کر مالکان کے حوالے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!