ٹریفک پولیس نے بھی پیشہ وربھکاریوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی آئی جی ہزارہ میروایس نیاز کی خصوصی ہدایات پر ایس پی ٹریفک وارڈن طارق خان کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع چار پیشہ ور بھکاری گرفتار مقدمہ درج،اس ضمن میں زرائع نے کہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران ایبٹ آباد شہر میں پیجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں سے ایبٹ آباد شہر میں بھکاریوں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں جو آئے روز بھیک مانگنے کے نام پر عوام کے جیبوں اور پرسوں سے پیسے اور قیمتی اشیاء نکال لیتے ہیں یہ ہی نہیں یہ بھکاری پسیے مانگنے لیے لوگوں سے چمٹ جاتے ہیں جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثرہ ہوتی ہیں عوامی شکایات کے پیش نظر گزشتہ روز ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چار بھکاریوں کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ میں ان کے خلاف زیر دفعہ 13 کے پی کے کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!