عثمان سواتی یوتھ ونگ مانسہرہ کی ضلعی صدارت کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔

مانسہرہ:عثمان سواتی یوتھ ونگ مانسہرہ کی ضلعی صدارت کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے مانسہرہ میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ضلعی صدارت کے امیدوار عثمان سواتی کی رابطہ مہم عروج پر پہنچ گئی ہ۔ یوتھ ونگ کی ضلعی صدارت کے امیدوار عثمان سواتی نے ضلع بھر میں مختلف یونین کونسلوں کے یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں انٹرا پارٹی الیکشن اور اپنے ایجنڈے کے بارے میں آگاہ کیا۔

جس پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سابق عہدیداروں و کارکنان نے عثمان سواتی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عثمان سواتی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے مصیبت اور آزمائش سے لڑ کر جینے کا شعور دیا۔ واضح رہے کہ عثمان سواتی کی بطور ضلعی یوتھ صدر انتخابی مہم انتہائی کامیابی سے جاری ہے اور انہیں مضبوط امیدوار تصور کیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!