لوئرسلہڈ میں پولیس کی چوروں پر فائرنگ۔ ایک کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد: کینٹ پولیس سوئی رہی تھانہ کینٹ کی حدود لوئر سلہڈ میں چوری کی دو ورداتیں نامعلوم چوروں نے دو گھروں سے لاکھوں روپے نقدی زیورات اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے محرر اسٹاف کا لاعلمی کا اظہاراس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تھانہ کینٹ کی حدود لوئر سلہڈ میں عامر اور کامران اپنے گھر والے گھر میں موجود نہیں تھے کہ نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور گھر سے لاکھوں روپے نقدی زیورات اور قیمتی سامان چوری کرکے فرارہوگئے جس پر مقامی لوگوں نے تھانہ کینٹ میں اطلاع دی۔جس پر پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ایک چور کو بھاگتے ہوئے دیکھا تو اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے ایک چور گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔جسکو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرکے ہسپتال کے بجائے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا چوری کی وردات کے حوالے سے صحافیوں نے تھانہ کینٹ کے محرر اسٹاف سے رابطہ کیا تو محرر اسٹاف نے چوری کے حوالے سے لاعملی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!