ڈاکٹرز اور انجینیرز سمیت ہزاروں تعلیم یافتہ افراد بیرون ملک منتقل۔

travel

نرسز، پیرامیڈیکس اور مزدور بھی شامل، پاسپورٹ دفتر میں درخواستوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ سے زائدنرسز،ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس انجینئر ز مزدوروں سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد بیرون ممالک منتقل ہو گئے ہیں یکم جنوری سے 30 اگست تک 7 مہینوں کے دوران غیر ہنر مند افراد کے بیرون ممالک منتقلی میں تیزی آگئی ہے گزشتہ ایک مہینے کے دوران ارجنٹ پاسپورٹ بنانے والوں کی تعداد میں 50 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے بیروزگاری میں اضافہ مہنگائی میں اضافہ کے باعث اعلی تعلیم یافتہ نو جوان، ہنرمند، غیر ہنرمند، نو جوانوں کے بیرون ممالک منتقلی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریاض، جدہ، متحدہ عرب امارات، ملائشیاء سمیت مختلف بیرون ممالک جبکہ بعض نوجوان تعلیم کے نام پر یورپی ممالک جارہے ہیں اعداد و شمار کے مطابق سرکاری، غیر سرکاری ہسپتالوں، سکولوں سمیت دیگر دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین بیرون ممالک منتقل ہو چکے ہیں۔ محکمہ تعلیم سے وابستہ اساتذہ جن میں میاں بیوی بھی شامل ہیں طویل چھٹیوں پر بغیر تنخواہ کے بیرون ممالک منتقل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!