نواں شہر:سترہ سالہ افغانی لڑکے کی لاش کنویں سے برآمد۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)قتل،خودکشی یا پراسرار ہلاکت نوجوان کی موت معمہ بن گئی تھانہ نواں شہر کی حدود اورش کالونی میں علی زمان ورکشاپ میں واقع 6فٹ کنویں سے 17 سالہ نوجوان کی نعش برآمد،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ نواں شہر کی حدود اورش کالونی کا رہائشی 17 سالہ افغانی نوجوان روح اللہ ولد غزیر اللہ ٹریکٹر چلاتا تھا گزشتہ روز روح اللہ اپنے گھر نہیں گیا جس پر اس کے والدین اُسے تلاش کرتے رہے مگر وہ نہ ملا۔

اسی دوران روح اللہ کے والد نے تھانہ نواں شہر میں بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا ہمیشہ رات کے وقت روزانہ گھر آ جاتا ہے مگر آج نہیں آیا جس پر ایس ایچ او تھانہ نواں شہر نے لڑکے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی جس کے بعد 17 سالہ نوجوان روح اللہ کی نعش اورش کالونی میں واقع علی زمان نامی ورکشاپ میں موجود چھ فٹ کے کنویں سے برآمد ہو گئی نواں شہر پولیس نے نوجوان کی نعش کو قبضے میں لے کر ایوب میڈیکل کمپلیکس ہاسپٹل کے لیے منتقل کردیا یہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی پولیس نیمقتول کے والد کی مدعیت میں اطلاعی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ نواں شہر پرویز خان کا کہنا تھا ابتدائی پوچھ گچھ میں ورکشاپ کے چوکیدار نے بتایا روح اللہ روز کی طرح آٹھ بجے کے قریب اپنا ٹریکٹر پارکنگ میں کھڑا کر کے اپنے گھر کی طرف چلا گیا تھا چوکیدار سے مزید تفتیش جاری ہے واقعے کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہیں منظرعام پر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!