کینٹ بورڈ کے افسران نالوں پرنقشے منظور کرکے این اوسی جاری کرتے رہے: علی خان جدون،مشتاق غنی،قلندرلودھی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایم این اے علی خان جدون، سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اورقلندرخان لودھی نے کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارش کے باعث جو عوام کا نقصان ہوا ہے اس میں 70 فیصد ایر یاکنٹو ئمنٹ بورڈ کا ہے جو غیر قانونی تعمیرات کے نقشے پاس کر کے این او سی جاری کرتا رہا اورآبی گزر گاہوں اور نالوں پر تجاوزات کی بدولت سارا شہر تباہ ہوا اور آج ایبٹ آباد شہرکی خوبصورتی ختم ہونے کا باعث بنا۔انہو ں نے کنٹو ئمنٹ بورڈ اور ٹی ایم اوز کو ہدا یت کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے جن جن نا لو ں پر تجا وزات ہیں محکمہ ما ل کے کا غزات کے مطا بق ان نا لو ں سے فوری تجا وزات ہٹا کر رپو رٹ پیش کریں اور ان نا لو ں کی روزانہ کی بنیادوں پر صفائی کی جا ئے حکو مت کی طر ف سے جس بھی مدد کی آپ کو ضرو رت ہو گی فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے، متاثرہ سڑکو ں اور پلو ں کی دو با رہ تعمیر اور آبی گزرگا ہو ں سے تجاوزات ہٹا نے کے حوا لے سے منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں معاون خصوصی برا ئے ما ل حاجی قلندر خان لودھی،چیئرمین ضلع ترقیاتی مشاورتی کمیٹی ضلع ایبٹ آباد وایم پی اے نذیر احمد عباسی، رکن قومی اسمبلی علی خان جدون،رکن صوبائی اسمبلی اورنگزیب نلو ٹھہ، سیکرٹری ریلف خیبر پختونخوا،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، سوئی گیس جی ایم این ایچ اے، محکمہ مال،ایر یگیشن،ریسکو 1122،سی او کنٹو ئمنٹ بورڈاور تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ایم این اے علی خان جدون نے کہا کہ گزشتہ روز طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے وزیراعلی خیبر پختونخواہ کو تفصیل سے آگاہ کیا ہے جس پر وزیراعلی خیبر پختو نخوانے کہا کہ متاثرہ افراد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا جبکہ متاثرہ انفرا سٹرکچر کی فوری بحا لی کایقین دلایا۔ مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متا ثریں کوکبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکمو ں کے افسرا ن کو ہدا یات جا ری کر تے ہو ئے کہا جہا ں جہا ں نالوں اور آبی گزرگا ہو ں پر تجا وزات ہیں ان کو فوری ہٹایا جائے۔ انہوں نے متاثرین کو ہدا یت کی کہ وہ اپنے اپنے نقصا نا ت کے حوا لے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے پاس اپنی اپنی درخواست جمع کرائیں تا کہ ان کے نقصا نا ت کا جا ئزہ لیکر ان کو مدد فرا ہم کی جا سکے۔انہو ں نے کہا کہ متاثرین کے معاوضو ں کے حوا لے سے کابینہ میں لا یا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد میں با رشو ں اور سیلا بی ریلو ں کی بدولت جہا ں بھی پل یا سڑکیں ٹو ٹی ہیں یا بند ہیں ان کو فوری کھو لنے اور ایو ب پل کی مر مت اور اس کے سا تھ ہیو ی ٹریفک کے لئے متبا دل را ستہ تعمیر کر نے سے متعلق متعلقہ محکمو ں کو ہدا یات جا ری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو شہرہ حویلیا ں پل جو سیلا بی ریلہ میں بہ گیا ہے اس کے حوا لے سے پہلے ہی وزیر اعلی خبر پختونخواہ نے اس کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے جس کا کا م ایمر جنسی بنیادوں پر شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی متعلقہ اداروں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے امداد کی ضرورت تھی پہلے ہی صوبائی حکومت نے فراہم کردی ہے۔

قلندرخان لودھی نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن نے جتنے بھی دیواریں لگائیں سب ناقص میٹریل کے استعمال کی بدولت ختم ہوگئی ہے ان کو متعلقہ ٹھیکیداروں سے دوبا رہ تعمیر کروا ئے۔ انہوں نے جی ایم این ایچ اے کو کہا کہ ما نسہرہ روڈ کا تعمیرا تی کا م اگر بر وقت مکمل ہو تا تو آج اس صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔انہو ں نے این ایچ اے کو ہدا یت کی کہ فوری طور پر با قی ما ندہ ما نسہرہ روڈ کا تعمیرا تی کا م مکمل کریں۔انہو ں نے مزید کہا کہ ا یو ب میڈیکل کمپلیکس میں حا لیہ طوفانی بارشوں سے جو نقصان ہوا ہے اس کا کوئی مستقل حل تلاش کیا جائے اور سما ل انڈسٹری سے جو نا لہ کمپلیکس کی طرف اس کا رخ کسی اور طر ف تبدیل کیا جا ئے۔ انہوں نے سی او کنٹوئمنٹ کو ہدا یت کی کہ کنٹو ئمنٹ ایر یا میں جو بھی کچرا یا کباڑپڑا ہے اس کے ساتھ ساتھ نا لو ں سے تجا وزات ہٹا کر 15دنو ں میں رپو رٹ دی جا ئے۔سیکر یٹری ریلف خیبر پختو نخوا نے اجلاس کو یقین دلایا کہ متا ثرین کو ہر ممکن مدد فرا ہم کی جا ئے گی اور ان کو جس ریلف کی ضرو رت ہو گی فرا ہم کیا جا ئے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!