ایبٹ آباد سے چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی۔

شہری سراپا احتجاج پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے باوجود ریلیف نہیں دیا جارہا، سیکرٹری آرٹی اسے نیا کرا یہ نامہ جاری کریں۔
ایبٹ آباد سے ہریپور، مانسہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں کو پھلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد ایبٹ آباد سے مختلف علاقوں کو چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کوئی کمی نہ ہوسکی جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور سیکرٹری آرٹی اے سے فوری طور پر نیا کرایہ نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے وفاقی حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمت 40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد ایبٹ آباد سے ہر بیپور، مانسہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں کو چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں شہریوں نے سیکرٹری آر ٹی اے سے فوری طور پر نیا کرایہ نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو مل سکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے جبکہ پہلے ہی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کی وجہ سے تعمیراتی میٹریل سریا، سیمنٹ کی قیمتوں میں بھاری کمی ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!