وفاق کی یقین بہائی ہر نال ختم ہی این جی کے پانے سے بحال

یکم نومبر تک سی این جی پرانے نرخ 235 روپے کلو میں ہی ملے گی، وفاقی حکومت نے 200 فیصد اضافہ پر اجلاس طلب کر لیا۔
سی این جی ایسوسی ایشن کا نیا ٹیرف کسی صورت قبول نہ کرنیکا اعلان، خیبر پختونخوا میں فلنگ سٹیشن کھلنے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا تاہم یکم نومبر تک سی این جی پرانے نرخوں پر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی حکومت نے گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اضافے پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس بارے میں آئندہ ہفتے اجلاس بلانے کا وعدہ کیا ہے سی این جی ایسوسی ایشن کے عہد یداروں کا اجلاس بھی آئندہ ہفتے ہوگا جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ہزارہ سمیت صوبہ بھر میں سی این جی سٹیشن کھل گئے ہیں اور شہریوں کو سی این جی پرانے نرخوں پر دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق ممکنہ طور پر نرخ 440 روپے مقرر کیا جائے گا۔ تاہم ایک ہفتے تک پرانے نرخ پر فروخت جاری رہے گی کیونکہ وفاق کی جانب سے گیس کے پرانے ٹیرف پر سپلائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!