ایبٹ آباد‘ نجی لیبارٹریوں کاغیرتربیت یافتہ عملہ مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/سردار فیضان سے)شہر بھر کی نجی میڈیکل ٹیسٹنگ لیباٹریز میں کرونا وائرس کی ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے کے ساتھ ساتھ غیرتربیت یافتہ عملہ مریضوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے لگا،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد شہر میں واقع نجی میڈیکل ٹیسٹنگ لیباٹریوں میں عملہ کرونا وائرس کی طے پانے والی حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور کروانے کے بجائے انکی دھجیاں بکھیر رہا ہے لیباٹریں میں نہ تو ماسک کا استعمال یقینی بنایا جا رہاہے اور نہ ہی سنیٹائز کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے یہ لیباٹریز کرونا وائرس کے پھیلاوُ کا سبب بن رہی ہیں یہ ہی نہیں ان لیباٹریز پر میں کام کرنے والا عملہ بھی ناتجربہ کار ہے جو مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کے حصول کے لیے آنے والے مریضوں کا خون تک ٹھیک طریقے سے نکال سکتا اور نہ ہی ٹیسٹوں کی رپورٹس بھی غلظ دی جاتی ہیں۔

جسکی وجہ سے آئے روز ہسپتالوں میں ناخوشگوار واقع رونماء ہو چکے ہیں دوسری جانب ان لیباٹریز پر چیک اینڈ بلنس رکھنے والا محکمہ ہیلتھ کیئر بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ان لیباٹریز پر ٹیسٹوں کی فیس بھی بھاری وصول کی جاتی ہے ایبٹ آباد کے مختلف نامی گرامی ڈاکٹرز نے بھی اپنی من پسند لیباٹریز کے ساتھ ٹھیکہ سسٹم کیا ہوتا ہے جو مختلف ٹیسٹوں سے اپنا کمشن وصول کر لیتے ہیں اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت کرونا سے بچاو کے لیے لوگوں کے اربوں روپے کے کاروبار تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں سے تعلیمی سرگرمیاں بھی چھین رکھی ہیں مگر حکومت اور محکمہ ہیلتھ کئیر لیباٹریز میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہیں جس سے شہر بھر میں کرونا وائرس کی ریشو میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے حکومت اپنی ایس او پیز کو ہیلتھ سیکٹر میں عمل درآمد کروائے تاکہ کرونا سے بچا جا سکے اور ملک میں دوبارہ رونکیں بحال ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!