ایبٹ آباد سے چلنے والی نامی گرامی بسوں میں منرل واٹرکی جگہ مضرصحت پانی مسافروں کو فراہم کیاجانے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) محکمہ فوڈ،محکمہ فوڈ اتھارٹی اور محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی نااہلی ایبٹ آباد شہر سے دیگر شہروں کے لئے چلنے والی نامی گرامی بس سروسز میں شہریوں کو منرل واٹر کی جگہ مضر صحت پانی بوتلوں میں بھر کے دیا جانے لگا شہری سراپا احتجاج،اس ضمن میں ایبٹ آباد سے لاہور جانے والی نامی گرامی بس سروس میں سفر کرنے والے مسافروں نے بتایا کہ ایبٹ آباد سے لاہور کے لیے چلنے والی نیازی ایکسپریس میں مسافروں کے لیے منرل واٹر کی جگہ کی جگہ منرل واٹر کی بوتلوں میں ہری پور سے مضر صحت نلکوں کا پانی بھر کر اسے منرل واٹر بنا کر فروخت کیا جاتا ہے مسافروں کا مزید کہنا تھا کہ نیازی ایکسپریس کی انتظامیہ عام گاڑیوں سے زیادہ بہتر سروس فراہم کرنے کے دعوے تو کرتی ہے مگر افسوس اس بس سروس میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر عام نلکوں سے پانی بھر کے اسے منرل واٹر کا نام دیا جا رہا ہے مسافروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایبٹ آباد سے لاہور جانے والی نیازی ایکسپریس نے ہریپور ٹرمینل کے مقام پر منرل واٹر کی خالی بوتلوں میں عام نلکوں سے پانی بھر کے عوام کو پیش کیا گیا عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ بڑی بڑی نامی گرامی بس سروسز میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت پانی تک مضر صحت دیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب اس سب کی چیکنگ کے لیے بنائے گئے ادارے محکمہ فوڈ محکمہ فوڈ اتھارٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران اپنا حصہ وصول کرکے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ہمارا کمشنر ہزارہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ڈپٹی کمشنر ہری پور سے مطالبہ ہے کہ خدارا شہر بھر سے دوسرے شہروں کو چلنے والی نامی گرامی بس سروسز میں کھانے پینے کی اشیاء پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے کیونکہ بس انتظامیہ کرائے کی مد میں ان سب چیزوں کے پیسے وصول کرتی ہے مگر اس کے بدلے صرف اور صرف مضر صحت اشیا ہی مہیا کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!