عید کی چھٹیاں وزیراعظم سمیت اہم شخصیات گلیات پہنچ گئیں۔

شہباز شریف، وزیراعلیٰ اعظم خان، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا پر فضاء مقامات کا رُخ۔
وزیر اعظم اور وزراء کی واپسی کیلئے نتھیا گلی میں خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر لینڈ نہ کر سکا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) عید کے موقع پر ملک بھر سے سیاحوں کے ساتھ ساتھ حکومتی اور اہم شخصیات نے بھی عید کی چھٹیاں گلیات کے پر فضا مقامات پر گزاریں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مسرت ہلالی، آئی جی پولیس اختر حیات گنڈا پور سمیت وفاقی وزراء نے نتھیا گلی میں چھٹیاں گزاریں وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کی واپسی کیلئے نتھیا گلی میں ہیلی کا پر خراب موسم کی وجہ سے لینڈ نہ کر سکا جس کے بعد ہنگامی طور پر وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو بذریعہ روڈا ایبٹ آباد پر گراؤنڈ پہنچایا گیا جہاں سے وہ پہیلی کاپٹر پر اسلام آباد روانہ ہوئے عید کے موقع پر ملک بھر سے جہاں سیاحوں نے گلیات کے ٹھنڈے اور پر فضا مقامات کا رخ کیا ہوا تھا وہاں پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، عطار تارڑ، چیف جسٹس پشاور پشاور ہائی کورٹ جسٹس مسرت ہلالی نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان، آئی جی پولیس اختر حیات گنڈا پور نے بھی عید کی چھٹیاں نتھیا گلی سمیت گلیات کے پر فضا مقامات پر گزاریں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف وفاقی وزراء کے ہمراہ پیر کے روز نتھیا گلی سے واپس اسلام آباد جارہے تھے نتھیا گلی میں گہرے بادل ہونے کی وجہ سے ان کا مہیلی کاپٹر لینڈ نہ کر سکا جس کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے انہیں ہنگامی بنیادوں پر بذریعہ روڈا پیٹ آباد ہ پہنچایا ایبٹ آباد پر گراؤنڈ میں ان کا ہیلی کا پڑا تارا گیا تھا جس پر وہ سوار ہوکر اسلام آباد روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!