نسیم خان کی حویلیاں انٹرچینج پر کارروائی: شیخ البانڈی کا مشہور منشیات فروش ”جانا“گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نسیم خان کی حویلیاں انٹرچینج پر کارروائی: شیخ البانڈی کا مشہور منشیات فروش ”جانا“گرفتار۔ اس ضمن میں ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کے ذرائع نے بتایاکہ انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹرنسیم خان نے حویلیاں انٹرچینج پر ٹیوٹاصرف گاڑی نمبر: LEC-3835کو مشکوک سمجھ کر روکا اور گاڑی کی تلاشی کے دوران 2131گرام چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے۔ جس پر گاڑی میں سوار رضوان صفدر عرف جاناولد محمد صفدرسکنہ شیخ البانڈی، ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس میں علت نمبر: 53/21زیر دفعہ نائن ڈی سی این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!