گلڈانیہ میں فاسفیٹ نکالنے کے دوران حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مزدور جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلع ایبٹ آباد کے علاقے قلندرآباد گلڈانیاں میں فاسفیٹ کی کان میں ایک اور مزدور رزق کی تلاش میں موت کے منہ میں چلا گیا یاد رہے کہ اس قبل اس علاقے میں کانوں میں کام کے دوران درجنوں مزدور جاں بحق ہو چکے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے ساتھ ساتھ کاکنی کی تربیت نہ ہونے غیر روایتی طریقوں سے معدنیات نکالنے کی وجہ سے مسلسل حادثات رونما ہو رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے سرکار کے ادارے صرف خانہ پوری کرکے معدنیات کے مالکان سے بھاری رشوت لے کر ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور یہ لوگ اپنے مفادات کیلئے انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

گذشتہ روز قلندر آباد کے علاقے گلڈانیاں میں فاسفیٹ نکالتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ابرار ولد یونس نامی نوجوان ایکسیویٹر مشین کا آپریٹر تھا جو منگل کے روز سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سلیم شاہ کی لیز سے فاسفیٹ نکالنے کے دوران مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا تھا۔ بدھ کے روز دن گیارہ بجے تریڑھی میں نوجوان کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کان کنی کے لیئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے گئے ہوتے تو اس حادثے سے بچا جا سکتا تھا مگر سرکاری افسران کی مبینہ غفلت کے باعث انسانی جان کا نقصان ہوا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!