ایبٹ آباد میں کوئٹہ کراچی ہوٹلز نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت شہر بھر میں واقع کوئٹہ کراچی ہوٹلز نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔ چائے سمیت دیگر اشیاء کے ریٹ ڈبل کر دیے گئے کوئی پوچھنے والا نہیں،تفصیلات کے مطابق ایک طرف حکومت کی جانب سے عوام پر مہنگائی کے طوفان پربا کر کے غریب کی پہنچ سے رزق چھین لیا گیا مگر دوسری جانب ایبٹ آباد شہر میں واقع کوئٹہ کراچی ہوٹلز انتظامیہ نے مصنوعی مہنگائی کر کے چائے کے ریٹ 20 روپے سے بڑھا کر چالیس روپے اسی طرح پراٹھے اور دیگر اشیاء کے ریٹ بھی من مانے وصول کیے جانے لگے مگر افسوس اس پر ضلعی انتظامیہ کی پُراصرار خاموشی سمجھ سے بالا اتنظامی افسران اپنا حصہ وصول کر کے خاموش ہیں اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ہم آگے ہی مہنگائی سے بے حد پریشان ہیں مگر دوسری جانب ان ہوٹلز پر مصنوعی مہنگائی کی وجہ سے کھانا پینہ پہنچ سے دور ہو چکا ہے ہمارا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ان ہوٹلز پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے تاکہ مصنوعی مہگائی ختم کر کے عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!