ایبٹ آباد:نوجوان نے باپ کے قاتل کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نوجوان نے باپ کے قاتل کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔چارافراد کیخلاف مقدمہ درج۔ ملزمان فرار۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ مانگل کی حدود میں واقع گاؤں ترہانہ کے رہائشی زاہد حسین نے ایک شخص کو جوانی میں قتل کردیاتھا۔ مقتول کے بیٹے سجاد نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لیتے ہوئے زاہد حسین کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مانگل کے ایس ایچ او نعمان جاوید موقع پرپہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ ورثاء کی دعویداری پر تھانہ مانگل میں سجاد، نقاش، ذوالفقار اور فیضان کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!