نئی حلقہ بندیاں: ایبٹ آباد کنٹونمنٹ سے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) نئی حلقہ بندیاں: ایبٹ آباد کنٹونمنٹ سے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کئی جانیوالی نئی حلقہ بندیوں کے بعد حلقہ پی کے 39 اب حلقہ پی کے 42 بن گیا ہے۔ جس میں ایبٹ آباد کینٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ یونین کونسل میرپور کو اس حلقہ سے کاٹ کر تناول کیساتھ منسلک کردیاگیاہے۔ جبکہ یونین کونسل سلہڈ کو تناول سے کاٹ کر ایبٹ آباد کیساتھ جوڑ دیاگیاہے۔

نئی حلقہ بندیوں کا اعلان ہوتے ہی ماڈل فارم سروسز کے صدر راشد خان جدون کے فارم ہاؤس پر ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجدشاہزمان، جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش، قاضی عابد جدون، اویس علی زئی ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کہاگیا کہ ایبٹ آباد کنٹونمنٹ سے صوبائی اسمبلی کے ممبر ووٹ تو حاصل کرتے ہیں۔ لیکن خیبرپختونخواہ حکومت ایک روپے کا فنڈ تک کنٹونمنٹ میں نہیں لگایا جاتا۔ ان شاء اللہ ایبٹ آباد کینٹ سے آئندہ الیکشن میں صوبائی اسمبلی کیلئے متفقہ امیدوار لایاجائے گا۔ اور یونین کونسل میرپور کو دوبارہ اس حلقہ میں شامل کروانے کیلئے عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کی جائے گی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!