مخصوص نشستوں کیلئے ایبٹ آباد اور ہری پور کی خواتین امیدواروں کا اعلان۔

مسلم لیگ ن نے پہلے نمبر پر ہر پور کی شائستہ جدون کا نام ڈال دیا سابقہ ایم پی اے آمنہ سردار چوتھے اور فائزہ ملک پانچویں نمبر پر آگئیں۔
تحریک یک انصاف نے مومنہ باسط کو آؤٹ کر کے عظمیٰ ریاض جدون اور ملیحہ علی اصغر کو امیدوار نامزد کر دیا ن لیگ میں مزید اختلافات کا خدشہ۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا مسلم لیگ ن نے ایبٹ آباد سے مشکل وقت میں قربانیاں دینے والی خواتین کو نظر انداز کر دیا سردار ہاؤس کی سابقہ ایم پی اے آمنہ سردار چوتھے اور سابقہ صدر فائزہ ملک پانچویں نمبر پر آگئیں پہلے نمبر پر ہریپور کی شائستہ جدون کا نام ڈال دیا گیا ہے جس سے ایبٹ آبادمیں مسلم لیگ ن کے اختلافات مزید بڑھنے کا امکان ہے جبکہ تحریک انصاف نے مومنہ باسط کو آؤٹ کر کے عظمیٰ ریاض جدون اور ملیحہ علی اصغر کو امیدوار نامزد کر دیا تحریک انصاف پارلیمینٹرین نے بھی ایبٹ آباد سے نگری بالا کی رہائشی خاتون کو چوتھے نمبر پر امیدوار نامزد کر دیا۔آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے سیاسی جماعتوں نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں ایبٹ آباد سے سابق ایم پی اے آمنہ سردار کو چوتھے اور فائزہ ملک کوپانچویں نمبر پر رکھا ہے جبکہ پہلے نمبر پر قومی اور صوبائی دونوں نشستوں پر ہریپور کی ڈاکٹر شائستہ خان جدون کو رکھا گیا ہے مسلم لیگ ن کی طرف سے ایبٹ آباد میں سردار ہاؤس اور پارٹی کیلئے مشکل وقت میں خدمات دینے والی خواتین مسز شبیر سہگل، فائزہ ملک سمیت دیگرخواتین کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن میں مزید اختلافات بڑھنے کا اندیشہ ہے جبکہ سردار ہاؤس کی طرف سے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے کا بھی امکان ہے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ائیر مارشل اصغر خان کے بیٹے علی اصغر کی اہلیہ ملیحہ علی اصغر کو صوبائی جبکہ عظمی ریاض جدون کو قومی اسمبلی میں دوسرے نمبر پررکھا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے مومنہ باسط کو اس مرتبہ آؤٹ کر دیا گیا ہے مومنہ باسط اور عظمیٰ ریاض و مئی کے بعداب تک غائب ہیں تحریک انصاف کیلئے قربانیاں دینے والی خواتین بھی نظر انداز ہو گئیں ہیں پرویز خٹک کی تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے بھی خواتین کی مخصوص نشستوں میں نگری بالا کی رہائشی خاتون کو چوتھے نمبر پر امید وار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!