ڈکیتی کے دوران فائرنگ: نوجوان شدیدزخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/سردار فیضان) ایبٹ آباد شہر گزشتہ دنوں ڈکیت گروہ گرفتار ہونے کے باوجود بھی ڈکیتی کی وارداتیں نہ کر سکی،تھانہ میر پور کی حدود پھول گلاب روڈ پر ڈکیتی کی نئی واردات مزاحمت پر فائرنگ سے نو جوان شدید زخمی جسے ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا،ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔ذرائع کے مطابق دو روز قبل تھانہ میرپور کی حدود پھول گلاب روڈ پر ڈکیتی کی نئی واردات سامنے آ گء،ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 مصلح افراد ڈکیتی کی غرض سے شیری خان ولد کامران کے گھر میں گھسے گھر والوں نے مصلح افراد کو دیکھ پر مزاحمت اور شور شرابا کیا جس پر مصلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں شیری خان ولد کامران فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلکس روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!