شیروان پولیس نے اسلحہ اور بارود برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

تناول(وائس آف ہزارہ)تھانہ شیروان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں سلسلہ جاری ایس ایچ او شیروان نے ہمراہ نفری جنرل ہولڈ اپ کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برامد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ شیروان میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا افسران بالا کی ہدایات پر کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی کیڈٹ عبدالغفور قریشی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ھزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کی زیر نگرانی ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ شیروان کے حدود تنگ کردی تھانہ شیروان کی حدود پنڈکرگوخان میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن اور جنرل ہولڈ اپ کے نتیجے میں بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

کاروائی کے نتیجے میں بندوق 12 بور 6 عدد پسٹل 30 بور 4 عددکارتوس 154 رائفل 8 mm 1 عدد کلاشنکوف SMG 1عددڈوٹونیٹر 4 کاٹن ڈینامائیٹ 50 کلو 360 بارودی بتی 400 میٹر برامد کرکے امتناع بارودی مواد اور امتناع اسلحہ ایکٹ کے مقدمات درج کرکے ملزمان پابند سلاسل کردیئے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں عبدالغفور قریشی کا کہنا تھا کہ افسران بالا کی ہدایت کی روشنی میں تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لاکر علاقے کو جرائم اور کرائم سے مکمل پاک کرنا اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں پر اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او شیروان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!