آٹا،چینی،پتی،ڈالڈا،دال، سبزیاں،گوشت،چکن اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگ گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی) ایبٹ آباد ہوشرباء مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا مزدور کے گھر فاقوں کے ڈھیرے آٹا چینی پتی ڈالڈا دال سبزیاں گوشت چکن غریب افراد کی پہنچ سے دور آئے روز حکومت کی جانب سے بجلی بلوں پر نئے ٹیکس نے رہی سہی کسر نکال دیا غریب مزدور حکومت وقت کوجھولیاں اٹھا کر بددُعائیں دینے لگے تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کی لہر تیزی سے بڑھتے ہی غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس گئے۔آٹا چینی پتی ڈالڈا دال سبزیاں گوشت چکن اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگ گئیں۔غریب مزدود کے گھر فاقوں نے ڈھیرے ڈال لیے غریب شخص کا جینا مشکل ہو گیا حکومت کی جانب سے روز نئے ٹیکسز نے عوام کو زندہ درگور کر دیا بجلی کے بلوں میں فیول ایجسٹ منٹ کے نام پت ہزاروں روپے ڈال دیے گئے جس سے غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں جبکہ حکومت وقت اپنی عیاشوں میں مصروف ہے ہو شرباء مہنگائی نے غربیوں کو زندہ درگور کر دیا ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی عوام کا کہنا تھا کہ اب وزیراعظم کو جانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!