الیکشن ٹریبونل کا بڑا فیصلہ ویلج کونسل بانڈی عطائی خان کا نتیجہ رو دیا گیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) الیکشن ٹریبونل کا بڑا فیصلہ ویلج کونسل بانڈی عطائی خان کا نتیجہ رو دیا گیا۔ درخواست گزار امیدوار حسن خان جدون اور آصف خان جدون نے اس عدالتی فیصلے کو بڑی کامیابی قرار دیا ویلج کونسل بانڈی عطائی خان کے چیئرمین کے الیکشن کو الیکشن ٹریبونل نے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن چیئرمین بانڈی عطائی خان پولنگ اسٹیشن میں 400 جعلی بوگس ووٹ پڑے تھے جس پر آج الیکشن ٹریبونل کی عدالت نے الیکشن کمیشن نے چیئرمین کے نوٹیفکیشن کے فیصلہ کو معطل کر کے تا حکم ثانی روک دیا اس موقع پر درخواست گزار اور انکے سپوٹرز نے کہا ہمیں عدالت نے سرخرو کیا اور ہم عدالت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے درخواست کرتے ہیں 400 جعلی اور بوگس ووٹ ڈالنے میں پریزایڈنگ آفیسر اور اس کے تمام عملے سے تفتیش کر کے جو جو لوگ ملوث تھے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اورکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!