ایبٹ آباد‘کنج روڈ سے نامعلوم چوری اپلائیڈ فار موٹرسائیکل چوری کرکے فرار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ کینٹ کی حدود کنج روڈ سے نامعلوم موٹرسائیکل چور اپلائیڈ فار موٹر سائیکل لے اڑے۔پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز کہیال کے رہائشی سجاد نے تھانہ کینٹ میں اطلاعی رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میں کنج روڈ پر اپنا کراؤن کمپنی اپلائیڈ فار موٹر سائیکل کھڑی کرکے بند کھوہ پر گیا تو جب میں واپس آیا تو میرا موٹرسائیکل وہاں موجود نہیں تھا جس پر میں نے ادھر ادھر ڈونڈا تو مجھے موٹرسائیکل نہیں ملا اسی دوران میں تھانا کینٹ میں آیا اور تھانہ کینٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف موٹر سائیکل چوری کی اطلاعی رپورٹ درج کروا دی کینٹ پولیس نے نامعلوم موٹر سائیکل چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں مختلف خانہ جات کی حدود سے درجنوں موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں ایبٹ آباد پولیس موٹر سائیکل چوروں کو لگام دینے میں مکمل ناکام ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!