پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کرنیوالے گروہ کوگرفتارکرلیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ)پولیس چوکی چمڈ نے مویشی چوری کے ملزمان کو دوران ناکہ بندی دھر لیا پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی کو ذرائع سے اطلاع ملی کے نامعلوم چور براستہ صوبن ایک گائے چوری کرکے ہریپور کی طرف فرار ہورہے ہیں اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایچ او حویلیاں نے انچارج پولیس چوکی چمڈ آئی ایچ سی کاشف کو سخت ناکہ بندی کی ہدایت کی جس پر انچارج چوکی چمڈ کاشف خان نے بمعہ نفری سخت ناکہ بندی کی اس دوران ایک سوزوکی کو روک کرچیک کیا تو پتہ براری پر معلوم ہوا کہ دو ملزماناحسان ولد عدالت خان اورحامد ولد عدالت خان ساکنہ پاوا گائے کو چوری کرکے ہریپور منتقل کررہے ہیں انچارج چمڈ چوکی نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ضابطے کی کاروائی کے بعد تھانہ حویلیاں پولیس کے حوالے کردیا ہے جہاں پر ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے مزید سنسنی خیز انکشافات بھی متوقع ہیں چوری شدہ گائے کے مالک نے انچارج چوکی چمڈ کو بروقت کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!