ایچ ای سی نے ایبٹ آباد یونیورسٹی کی ایم بی اے ایگزیکٹوکی ڈگریاں تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایچ ای سی نے ایبٹ آباد یونیورسٹی کی ایم بی اے ایگزیکٹوکی ڈگریاں تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔ طلباء و طالبات پریشان۔ پروگرام ہمارے پاس رجسٹرنہیں ہے: ایچ ای سی کا طلباء و طالبات کو جواب۔اس ضمن میں گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز منڈیاں ایبٹ آباد سے ایم بی اے ایگزیکٹو کرنے والے طلباء و طالبات نے بتایاکہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کچھ عرصہ قبل ایم بی اے ایگزیکٹو1.5کے نام سے پروگرام شروع کیاتھا۔ بہت سے طلباء و طالبات نے ایم بی اے ایگزیکٹو مکمل کرنے کے بعد ڈگریاں حاصل کیں۔ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد گئے توایچ ای سی والوں نے کہا کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی والوں نے یہ پروگرام ہمیں بھیجا ہی نہیں کہ یہ پروگرام ایبٹ آباد یونیورسٹی کروا رہی ہے۔اگر ایبٹ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہمیں اس پروگرام کے بارے میں بتائیں گے تو ہم اس کو رجسٹر کرلیں گے۔طلباء کے مطابق جب ہم ایبٹ آباد یونیورسٹی میں جاتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز جاؤ اور جب کالج جاتے ہیں تو کالج والے کہتے ہیں کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی جاؤ۔ ایبٹ آباد یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کیں لیکن کوئی اس مسئلہ کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ایچ ای سی کے دفاتر کے چکرلگانے پر الگ سے ہماری خرچے ہو رہے ہیں۔ متاثرہ طلباء نے حکومت خیبرپختونخواہ اور وفاقی حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!