مشہور ٹرانسپورٹر سلیم خان تنولی انتقال کرگئے۔ پنڈکرگوخان میں نمازجنازہ کے بعد سپردخاک۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)سابق چیئرمین اسلم خان تنولی مرحوم سابق کونسلر حاجی بنارس خان تنولی کے بھتیجے مشہور ٹرانسپورٹر سلیم خان تنولی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں پنڈکرگوخان میں ادا کردی گئی مرحوم دل کے عارضے میں مبتلا تھے جو گزشہ روز انتقال کرگئے تھے نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں وکلاء برادری ٹرانسپورٹر میکنک حضرات سیپئر پارٹس شاپ کیپرز ڈینٹرز پینٹرز کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین اسلم خان تنولی مرحوم کے بیٹے سابق کونسلر حاجی بنارس خان تنولی کے بھتیجے مشہور ٹرانسپورٹر سلیم خان تنولی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں پنڈکرگوخان میں ادا کردی گئی مرحوم پچھلے کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے جس وجہ سے گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

مرحوم سلیم خان تنولی انتہائی شفیق اور محبت کرنے والے انسان تھے مرحوم کی موت کی خبر سنتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا مرحوم کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار اور علاقے کی فضا سوگوار نظر آئی مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں سابق ضلع نائب ناظم ملک جنید تنولی سابق امیدوار این اے 16 شوکت خان تنولی علی خان جدون کے پرسنل سیکرٹری عادل خان جدون حاجی بیدار خان تنولی سابق ضلع ممبر بابو خوشحال خان چیئرمین واپڈاہائیڈرو یونین جمیل احمد تنولی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف تحصیل لوئرتناول حاجی علی حیدر خان سابق امیدوار مسلم لیگ ن حاجی ملک محبت اعوان بیدار خان تنولی سابق ناظم بابو الیاس سابق ضلع ممبر ملک سلیمان مذہبی و سماجی رہنما حاجی معروف خان ڈاکٹر شفیق تنولی حاجی ملک سردار پیر خان تنولی ایڈوکیٹ عدالت خان تنولی ایڈوکیٹ ہارون اشرف خان تنولی ایبٹ آباد سادات آٹوز کے مالک ریاض حسین شاہ کے علاوہ وکلاء برادری ٹرانسپورٹر مکینک حضرات سپئر پارٹس شاپ کیپر ڈینٹرز پینٹرز زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی عوام کے علاوہ قرب و جوار سے اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ میں عوام جم غفیر تھا نماز جنازہ کے بعد مرحوم سلیم تنولی کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!