ایبٹ آباد میرامظفر میں ورسک ڈیم کے ملازم کے گھر سے اٹھارہ تولے کے طلائی زیورات اور بیس ہزار نقدی لوٹ لی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد شہر چوروں ڈکیتوں کے رحم وکرم پر تھانہ میرپور کی حدود میرا مظفر میں نامعلوم چور دن دیہاڑے ورسک ڈیم پر تعینات ملازم بلال شاہ ولد احمد شاہ کے گھرسے تالے کاٹ کر تقریباً اٹھارہ تولے کے طلائی زیورات اوربیس ہزار نقدی لے اڑے پوش علاقے میں چوری کی دلیرانہ واردات کی وجہ سے اہلیان علاقہ میں خوف ہراس تھانہ میرپور میں واقعہ کی اطلاعی رپورٹ کے باوجود پولیس کی جانب سے تاحال باضابطہ ایف آئی آر درج نہ ہوسکی متاثرہ شخص کا ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈی آئی جی ھزارہ سے نوٹس کا مطالبہ۔

اس ضمن متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ میں نوکری کے سلسلے میں اکثر باہر رہتا ہوں اور آج کل ورسک ڈیم پر تعینات ہوں میری بیوی بچہ تھانہ میرپور کی حدود میرامظفر میں رہائش پزیر ہیں آج مجھے میری بیوی نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ میں چیک اپ کے لیئے ہسپتال گئی ہوئی تھی جب گھر واپس پہنچی تو گھر کے مین گیٹ کو پیچھے سے کنڈی لگی ہوئی جب بیٹے کو دیوار کے اوپر سے اتار کر اندر سے گیٹ کو کھولا تو دیکھنے پر پتہ چلا کہ اندورنی دروازے کا تالا اور کنڈا ٹوٹے ہوا ھے مزید جانچ پر دیکھا تو گھر کے مختلف حصوں سے سامان بکھرا پڑا نظر آیا مزید الماری وغیرہ کو چیک کیا تو الماری میں موجود طلائی زیورات جس میں سونے کی چار عدد چوڑیاں مکمل ہار سیٹ کے علاوہ تقریبا بیس سے پچیس ھزار روپے بھی موجود نہیں تھے طلائی زیورات کا وزن تقریبا اٹھارہ تولے کے لگ بھگ ہوگا ساراغائب پایا۔

جس کی بروقت اطلاعی رپورٹ تھانہ میرپور میں کی گئی۔پولیس نے موقع ملاحظہ کرکے کرائم سین سے شواہد اگھٹے کرلیئے ہیں تاہم تھانی میرپور پولیس نے ابھی تک باضابطہ ایف آئی آر درج نہیں کی ہے ہماری ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈی آئی جی ھزارہ سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کریں اور نامعلوم چوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاکر ہمارا گمشدہ مال برامد کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!