گیس سپلائی بحالی: سی این جی سٹیشن بند نہ کرنے کا فیصلہ۔

وزارت پٹرولیم نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی روکنے سے منع کر دیا، فلنگ سٹیشن کھلے رہیں گے۔
سردی میں اضافے پر فیصلے پر نظر ثانی ہوگی سی این جی بند ہونے کی افواہ پر ہزاروں گاڑیاں امڈ آئیں۔
فلنگ سٹیشنوں پر لمبی قطاریں، لڑائی جھگڑے قطاروں کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک نظام درہم برہم۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ہزارہ سمیت صوبہ بھر میں سی این جی بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئر مین فضل مقیم خان نے رابطے پر بتایا ہے کہ وزارت پٹرولیم نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ سی این جی سٹیشن آج یکم جنوری سے کھلے رہیں گے اور فلنگ سٹیشنوں کو گیس کی سپلائی معطل نہیں کی جائے گی ان کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے پر سردی میں اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بند نہیں کی جائے گی دوسری جانب یکم جنوری کو سی این جی بندش کی افواہیں سن کر شہریوں نے فلنگ سٹیشنوں کا رخ کر لیا اور سی این جی سٹیشنوں پر گاڑیوں کی کلو میٹر زلمبی لائنیں لگ گئیں، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!