نئی آسامیوں پابندی عائد: دفاتر صبح آٹھ سے دن تین بجے تک کھلے رہیں گے۔

KPK Govt Logo

خیبر پختو نخوا حکومت کا کمزور مالی صورت حال کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ دفتری اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کئے جائیں گے سمری وزیرا علیٰ کو ارسال نئی گاڑیوں کی خریداری دفاتر میں منرل واٹر کے استعمال بیچ ڈنر اور ہائی ٹی پر پابندی غیر ضروری آسامیاں ختم بھی اے ڈی اے پیٹرول سٹیشنری پر چالیس فیصد کٹ
پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا حکومت نے موجودہ کمزور مالی صورت حال کے پیش نظر بعض سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں رواں مالی سال 23-2022 ء کے بجٹ میں اٹھائے گئے کفایت شعاری کے اقدامات میں مزید اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی نے اس سلسلے میں اٹھارہ نکات پر مشتمل سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ توانائی کی بچت کے لئے دفتری اوقات کا ر صبح 8 سے 3 بجے تک کئے جائیں گے محکمے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق سمری میں کہا گیا ہے کہ صوبے کی موجودہ کمزور مالی صورت حال کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ پہلے سے متعارف کرائے گئے کفایت شعاری اقدامات پر نظر ثانی کی جائے اور اس میں مزید اقدامات کا اضافہ کیا جائے سمری میں جن نئے اقدامات کی سفارش کی گئی ہے ان میں نئی اسامیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے چاہے وہ اسامیاں ترقیاتی بجٹ سے ہوں یا غیر ترقیاتی بجٹ سے سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر و مرمت کے کام پر پابندی ہوگی ترقیاتی یا غیر ترقیاتی بجٹ سے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی روزانہ کی بنیاد پر عملے کی بھرتی پر مکمل طور پر پابندی ہوگئی سرکاری دفاتر میں کاغذ کے دونوں طرف استعمال کئے جائیں گئے۔

سرکاری محکموں میں جو آسامیاں فائدہ مند نہیں انہیں ختم کیا جائے گا، محکمہ خزانہ میں پابندی کے بعد دیگر تمام دفاتر میں بھی منرل واٹر کے استعمال پر پابندی ہوگی، لیچ، ڈنر اور ہائی ٹی پر پابندی ہو گی چاہے اس میں غیر ملکی وفد کیوں نہ ہوں، ٹی اے ڈی ائے پیٹرول اور سٹیشنری پر چالیس فیصد کٹ لگایا جا رہا ہے سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوں گئے ہر قسم کی مشینزی اور فرنیچر ماسوائے شعبہ صحت کے خریداری پر پابندی ہوگئی، توانائی کی بچت کے لئے دفتری اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کئے جائیں گے صوبائی محاصل کے طریقہ کار پر بھی نظر ثانی کی جائے گی، غیر ملکی قرضوں کے حصول سے اجتناب کیا جائے گا سرکاری ملازمین جمعہ کے روز گھر سے کام کریں گے، جس کے لئے سرکاری دفاتر کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ان میں کیلگری اے کے دفاتر جن میں محکمہ صحت، داخلہ ریسکیو 1122 اور جیل خانہ جات کا 25 فیصد انتظامی اور 100 فیلڈ سٹاف عملہ حاضر ہو گا، کینگری بی کے دفاتر میں محکمہ خزانہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈ منسٹریشن کے لئے متعلقہ انتظامی سیکرٹری اپنی ضرورت کے تحت عملے کو جمعہ کے روز آن ڈیوٹی کر سکے گا، باقی تمام محکموں میں ایک ایڈیشنل سیکرٹری ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اور سیکشن آفیسر ایڈمن ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے، کمشنر اورڈپٹی کمشنر بمعہ ایک اے ڈی سی ایک اے سی اور ایک ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر حاضر ہوں گے، تمام قسم کی گرانٹ ان ایڈ پر پابندی ہوگی جب تک صوبائی کا بینہ اس سلسلے میں با قاعدہ پالیسی نہیں بنا لیتی ہے اقدامات کے تحت تمام قسم کے ترقیاتی کاموں پر نظر ثانی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!