بی ایچ یو بگاریاں کے عملے اور مقامی لوگوں کی طرف سے پولیو کے تدارک کے لیئے واک کا انعقاد۔

تناول(جہانگیر شاہ)بی ایچ یو بگاریاں کے عملے اور مقامی لوگوں کی طرف سے پولیو کے تدارک کے لیئے واک کا انعقاد۔پولیو ایک موذی اور زندگی بھر کے لیئے معزور کردینے والا مرض ہے منفی پروپگنڈے پر کان نہ دھریں واک کے شرکا عوام الناس کے لیئے اھم پیغام واک بی ایچ یو سے شروع ہوکر بگاریاں موڑ پر اختتام پذیر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او ایبٹ آباد فیصل خانزادہ اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال کی خصوصی ہدایات پر بی ایچ یو بگاریاں کے انچارج ڈاکٹر ہارون نے پولیو سے اگاہی اور بچاؤ کے سلسلے میں بی ایچ یو بگاریاں سے بگاریاں موڑ تک واک کا انعقاد کیا واک میں ہسپتال کیس عملے کے علاوہ سابق کونسلر اور پی ٹی آئی تناول کے سینئر نائب صدر صابر تنولی فیصل تنولی کے علاوہ علاقہ مکینوں اور نوجوانوں نے شرکت کی واک سے مختصر خطاب میں ڈاکٹر ہارون سابق کونسلر صابر خان تنولی اور ای پی آئی ٹیکنیشن عبدالستار نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں جو لوگ پولیو قطروں کے مضر صحت ہونے کے حوالے سے پروپگنڈہ کرتے ہیں یہ سرا جھوٹ کا پلندہ ہے پولیو ویکسین آپ کے بچوں کو زندگی بھر سے بچانے کے لیئے معاون ثابت ہوتی ہے پولیو کے خلاف ہمارا ساتھ دیں اور اس موذی مرض کے خلاف جہاد کے جذبے کی طرح لڑیں پولیو کے خلاف ذرا سی لاپرواہی آپ کے بچوں کو ساری عمر کیلیئے معزور بنا سکتی لہذا اپنے بچوں کو معزور ہونے سے بچائیں 21 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں پولیو سے پاک معاشرہ ہی آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!