شیروان روڈ پر سوپ سٹون سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں جاگرا۔ محکمہ سوئی گیس کیخلاف مقدمہ درج۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ) چوکی کوٹھیالہ کی حدود نکہ گلی شیروان روڈ سے سوپ سٹون سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں جاگر ڈرائیور باپ بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ محکمہ گیس کے خلاف چوکی کوٹھیالہ میں مقدمہ درج ٹرک یونین نے گاڑیاں کھڑی کرکے کے محکمہ گیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا انچارج چوکی کوٹھیالہ کی مداخلت پر محکمہ گیس اور ٹرک یونین کے درمیان مزاکرات کا پہلا دور احتجاج کو عارضی طور پر موخر کردیاگیا اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ ہڑتال کی کال دیں گے حادثہ محکمہ گیس کی غفلت سے پیش آیا نقصان کا ازالہ کیا جائے ٹرک یونین صدر اور جنرل سیکرٹری کی میڈیا سے گفتگوتفصیلات کے مطابق شیروان روڈ تجاوزات مافیا کے رحم وکرم پر رہی سہی کسر محکمہ گیس نے پوری کردی ناقص حکمت عملی شیروان روڈ کھنڈرات میں تبدیل آئے روزحادثات معمول بن گئیشیروان روڈ کی حالت زار بلیک ٹاپ ہو? زیادہ عرصہ بھی نہیں گزرا مختلف مقامات سے کئی جگہوں پر روڈ بیٹھ گیا ہے اس روڈ پر 24گھنٹے ہیوی ٹرک اور دوسری ٹرانسپورٹ کا گزر ہوتا ہے ٹرک ٹنوں کے حساب سے معدنیات اور بلڈنگ میٹریل کی ترسیل کرتے ہیں کئی مقامات پر روڈ کی حالت اس حد تک خطرناک ہوچکی ہے کہ کبھی بھی اور کسی بھی وقت کوئی بھی بھاری گاڑی گزرتے وقت حادثے کا شکار ہوجاتی جس وجہ سے متعدد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔

گزشتہ رات بھی چوکی کوٹھیالہ کی حدود نکہ گلی شیروان روڈ سے ٹرک نمبر 3377 گہری کھائی میں جاگرا ٹرک ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ اس بیٹا شدید زخمی ہوگیا عینی شاہدین اور ٹرک ڈرائیور کے مطابق جائے حادثہ والی جگہ پر محکمہ سوئی گیس کا عملہ پائپ لائن کی تنصیب میں مصروف کھدائی کاملبہ روڈ پر پڑا ہوا تھا روڈ بہت تنگ تھا محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور کو زبردستی گاڑی گزارنے پر مجبور کیا گاڑی گررنے لگی تو دیوار بیٹھ گئی اور گاڑی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری جس پر ٹرک یونین محکمہ گیس اور کنٹریکٹر کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئی شیروان روڈ کو ہیوی ٹریفک کے لیئے بند کردیا جس ضلعی پولیس سربراہ اور ڈی ایس پی کینٹ نے نوٹس لیا اور انچارج چوکی کوٹھیالہ ہدایات کی کہ روڈ کو کھول ٹریفک کو بحال کروایا جائے انچارج چوکی کوٹھیالہ ملک شکیل نے اچھی حکمت عملی سے دونوں فریقین ٹرک یونین اور محکمہ گیس کے ذمداران ایک جگہ اگھٹا کیا دونوں فریقین میں مزاکرات کے پہلے دور میں بہتر پیش رفت پر ٹرک یونین نے احتجاج کو عارضی طور پر موخر کردیا یاد رہیکئی بار کھلی کچہریوں میں بھی اس شیروان روڈ کی حالت زار پر توجو دلوائی گئی ہے تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوسکی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو یا ایرا کو بھی ذمداری لینے کو تیار نہیں ہے اہلیان تناول نیڈی سی ایبٹ آباد کمشنر ھزارہ شیر وزیراعلی قلندر لودھی ایم این اے علی خان جدون چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ وزیراعلی خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شیروان روڈ کی حالت زار پر توجو دیں اس کی مرمت اور جہاں سے دیواریں گری ہوئی ہیں ان کی تعمیر کے محکمہ گیس کی جانب سے تباہ کیئے گئے روڈ کو فلفور مرمت کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!