سردار مہتاب اپنے خاندان کو نوازتے رہے:سرکل بکوٹ کے لوگوں نے علم بغاوت بلند کر دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سرکل بکوٹ کی پانچ یونین کونسلز نے سیاست سے بالا تر ہو پائیدار علاقائی ترقی اپنی شناخت کے لئے ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقدہ گرینڈ مشاورتی جرگہ میں مشترکہ طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئیے امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا۔یونین کونسل پٹن کلاں۔ ککمنگ۔ دلولہ۔ بوئی۔ نمبل کی سرکردہ شخصیات محمود آف بوئی شفیق قریشی ایم پی قریشی محمد ندیم شاکر عباسی ککمنگ احتشام علی رحمان ڈاکٹر رشید۔ شکیل قریشی ندیم احمد شاکر عباسی دیگر نے ایبٹ آباد پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔مقررین نے سابق اراکین اسمبلی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کونسلوں کو ترقی سے محروم رکھا گیاہے۔سکولوں ہسپتالوں کی حالت زار ابتر ہے شاہرات کھنڈر بنی ہوئی ہیں۔ محرومیاں جنم لے رہی اب تک کوئی بھی نمائندہ ہماری حق نمائندہ ادا نہیں کر سکا اب ہم اپنے حق کے لئے لڑیں گے۔پی ٹی آئی یا ن لیگ نے ہمارے اتحاد اپنا علاقہ اپنا نمائندہ کے امیدوار کو ٹکٹ نہ دیا تو ہم آزاد امیدوار لائیں گے۔اور ان کو ٹف ٹائم دیں گے۔

صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شرکاء نے کہاکہ ہمارا اتحاد کسی کے خلاف نہیں ہے۔بلکہ پورے سرکل کی ترقی کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ۔2013 تک سردار مہتاب کامیاب ہوتے رہے اور انہوں نے سیاست کو اپنے خاندان تک محدود کیا تو لوگوں نے دوسرے آپشن کے طور پر نذیر عباسی کا چناو کیا۔ لیکن وہ بھی اپنی ذات تک محدود رہے اور ہماری محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے ٹکٹ بھائیوں میں رشتے داروں میں تقسیم کئے فنڈز کا منصفانہ استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ کالجز اور دوسریترقیاتی منصوبے بھی مکمل نہیں ہو سکے ہیں۔ محمد یونس قریشی خورشید ماسٹر اورنگزیب۔چمیالی رحمان بوئی شمعروز خان۔ حاجی ریاض احتشام عباسی بوئی یوتھ کونسلرمحمد شفیق قریشی یونین کونسل ککمنگ یونین کونسل نمل شمعروز خان ایم پی قریشی یونین کونسل پٹن کلاں ڈاکٹر رفیق یونین کونسل ککمنگ۔موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!