شبیراحمد کو اندھادھند فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شبیراحمد کو اندھادھند فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ معمولی تنازعہ پر ملزمان محب اللہ،احتشام،اور عدنان پسران نذیر احمد ساکنہ حویلیاں گاؤں محلہ خانخیل نے شبیر احمد ولدعزیز احمد ساکنہ حویلیاں گاؤں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شبیر کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!