اختیارات کی جنگ:تحصیل لوئر تناول کی آڑ میں کھیلے جانے والا کھیل اہلیان تناول کے لئے وبال جان بن گیا۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے) ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ،محکمہ نادرہ کی نااہلی اور منتخب نمائندوں کے درمیان اختیارات کی جنگ تحصیل لوئر تناول کی آڑ میں کھیلے جانے والا کھیل اہلیان تناول کے لئے وبال جان بن گیا کوئی پوچھنے والا نہیں،اس ضمن میں یونین کونسل کوٹھیالہ کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے منتخب نمائندوں اور ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ نادرہ کی نااہلی کے باعث تحصیل لوئر  تناول کو وجود میں آئے تین سال گزر جانے کے بعد بھی متعلقہ اداروں نے اپنی روایتی سستی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام تر کاغذی کاروائی کو مکمل نہیں کیا اور نہ ہی نادرہ نے اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے نوجوان جہاں کی بھی پرانے ضلع و تحصیل ایبٹ آباد والے شناختی کارڈ کو لے کر سرکاری نوکری کے لیے جاتے ہیں تو ان کے کاغذات پر اعتراض لگا کر بھیج دیا جاتا ہے کہ پہلے جائیں اور شناختی کارڈ پر تحصیل لوئر تناول کروا کے لائیں اور جب ہم ضلعی انتظامیہ یا محکمہ نادرا کے پاس حصول کے لیے جاتے ہیں تو دونوں ادارے اپنی اپنی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال کر ہمارا ٹائم برباد کرتے ہیں اور کبھی ہمیں ایک دفتر اور کھبی دوسرے دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں۔

تحصیل لوہر تناول کو بنے تین سال ہو چکے ہیں مگر ضلعی حکومت نے صرف نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا دوسری جان اب ہمارے منتخب نمائندے تحصیل لوئر تناول کی آڑ میں اپنی سیاست چمکانے کے لئے ابھی تک تحصیل ہیڈ کوارٹر پر متفق نہیں ہوئے جس کا براہ راست نقصان ہمارے بچوں کو ہو رہا ہے ہمارے بچوں کو نوکریاں نہیں مل رہی جسکی وجہ سے ہمارے بچے اور ایج ہو رہے ہیں آخر کب تک تحصیل لوئر تناول کے کھیل میں ہمارا نقصان ہوتا رہے گا اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر مجتبیٰ بھروانہ کا کہنا تھا کہ تحصیل لوئر تناول کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہم نے نادرا کو لیٹر لکھ دیا تھا کہ وہ محکمہ ریونیو سے اپنا ڈیٹا منگوا کر اپنا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کریں مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا دوسری ڈائریکٹر نادرہ ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں لیٹر لکھا گیا ہے اور ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کر کے پشاور ہیڈ کوارٹر اور محکمہ ریونیو کو خط لکھ دیا ہے اب جو ہیں پشاور سے ہمیں اے کا مات جاری کیے جاتے ہیں تو ہم ایبٹ آباد سے اپنا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیں گے اس میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کچھ پٹوار حلقے ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمیں تحصیل لوئر تناول سے نکال کر ایبٹ آباد کے ساتھ لگایا جائے عوامی حلقوں نے وزیر محکمہ مال کمشنر ہزارہ اور ڈی سی ایبٹ آباد سے مطالبہ ہے کہ خدارا لوئر تناول تحصیل کے مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات میں کمی آئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!