بدترین حادثے میں معروف ماہر تعلیم گستاسپ خان ڈرائیور سمیت جاں بحق۔ کوٹھیالہ میں سپرد خاک۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)گزشتہ روز شیروان روڈ پر کیری ایکسڈنٹ میں جان کی بازی ہارنے والے فاطمہ جناح پبلک سکول کوٹھیالہ کے مالک اور ان کے ڈرائیور کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں سیاسی وسماجی رہنماؤں وکلاء براری سول سوسائٹی کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اچانک ناگہانی موت پر علاقے کی فضاسوگوار رہی نمازجنازہ میں رقت آمیز مناظر۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شیروان روڈ توتنی سٹاپ پر کیری ڈبے کے المناک حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے فاطمہ جناح پبلک سکول کے مالک و پرنسپل گستاسب خان اور ان کے ڈرائیور عبدالسلام کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کوٹھیالہ میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر تھے المناک حادثے پر پورے علاقے کی فضاسوگوار رہی یاد رہے کے کیری ڈبہ گزشتہ روز شیروان روڈ پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں فاطمہ جناح پبلک سکول کوٹھیالہ کے مالک ان کا ڈرائیور ایک بچی اور دو خواتین ٹیچرز بھی سوار تھیں حادثے میں پرنسپل گستاسب خان اور ان کے ڈرائیور جان کی بازی ہار گئے ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایم پی اے قلندر خان لودھی سابق گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی سابق ایم پی اے ایوب آفریدی مسلم لیگی رہنما ذوالفقار عباسی چیئرمین واپڈاہائیڈرویونین جمیل تنولی حاجی صابر خان تنولی ایڈوکیٹ سابق ضلع ممبر بابو خوشحال خان مسلم لیگی رہنما طاہر تنولی حاجی عزیز الرحمن صفدر تنولی ایڈوکیٹ مذہبی و سماجی رہنما حاجی معروف خان کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنماؤں وکلاء برادری سول سوسائٹی کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت نماز جنازہ میں عوام کاجم غفیر تھا مرحومین کے بلندی درجات کے لیئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!