محکمہ واسا کے ڈرائیور نے سگی بہن کو پھندالگاکرقتل کردیا۔ ملزم فرار۔

ایبٹ آباد:محکمہ واسا کے ڈرائیور نے سگی بہن کو پھندالگاکرقتل کردیا۔ ملزم فرار۔ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ فوارہ چوک کے رہائشی سیدا خان کی بیٹی روبانہ بی بی زوجہ ہمیش گل عمر 33 سال ساکنہ باڑہ گیٹ پشاور اپنے خاوند ہمیش گل سے ناراض ہو کر اپنے ماں باپ کے گھر آئی ہوئی تھی۔جس پر اُس کے بھائی دلیر خان ولد سیداہ خان نے اُس سے ناراض ہو کر آنے کی وجہ پوچھی اور اپنی بہن کو سُسرال واپس جانے کا کہا مگر اُس کی بہن نے سُسرال جانے سے انکار کر دیا۔جس پردلیر خان طیش میں آ گیا اور اپنی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جب بہن نے پھر بھی واپس جانے سے انکار کیا تو دلیر خان نے گلے میں پھندہ ڈال کر اُسے قتل کر دیا اور نعش کو لے کر سلہڈ اپنے ماموں کے گھر منتقل کر گیا۔

جہاں واقع کو چھپانے کی کوشش کی گئی مگر لڑکی کے ماموں نے وقوعہ کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ عارف تنولی نفری کے ہمراہ  موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔کینٹ پولیس نے لڑکی کے والد کی مقدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی پولیس زرائع کے مطابق لڑکی کا شوہر منشیات کا کام کرتا تھا جس سے تنگ آ کر اُس کی بیوی اپنے والد کے گھر آئی تھی۔ جبکہ ملزم دلیرخان کے بارے میں بتایاگیاہے کہ وہ محکمہ واسا ایبٹ آباد میں ڈرائیور ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!