ایس ایچ او شیروان کی نااہلی کی وجہ سے شہید آباد میں کتوں کی لڑائی۔

ایبٹ آباد: ایس ایچ او شیروان کی نااہلی کی وجہ سے شہید آباد میں کتوں کی لڑائی۔ کروناوائرس کی وباء سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ دوسری جانب علاقے میں کتوں کی لڑائی کرانیوالے افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔مقامی لوگوں کے مطابق کتوں کی لڑائی کرانیوالے دو گروپ جن میں ایک طرف سے آصف ولد اقبال، عظیم ولد علی مردان، اقبال ولد نور محمد پیہال جبکہ دوسری طرف بابر ولد بشیر سکنہ تھلھاڑ شہیدآباد تھے۔ان لوگوں نے تھانہ شیروان کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ایسے وقت میں کتوں کی لڑائی کا اہتمام کروایا، جبکہ ایبٹ آباد سمیت پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس حکام سے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!