لڑکا،لڑکی دریائے کنہار میں بہہ گئے۔ لاشوں کی تلاش جاری۔

بالاکوٹ:بٹہ کنڈی دوشیزہ سمیت دوافراددریائے کنہارکی نذرھوگئے۔ لڑکے کی نعش کچھ فاصلے سے مل گئی۔ لڑکی کی نعش کی تلاش جاری۔ باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بٹہ کنڈی جوڑ کے مقام پر28 سالہ اشفاق ساکنہ ست بنی اور17سالہ مسمات (ش)ساکنہ ست بنی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ لڑکے کی نعش کوکچھ فاصلے سے سیلابی نالے سے مقامی افرادنے پکڑلیا۔ جبکہ لڑکی کی نعش نہ مل سکی۔ جس کی تلاش کے لیئے دریائے کنہار کے کنارے عوام نے تلاش شروع کردی ھے۔ لڑکے کوگزشتہ روز ست بنی میں سپردخاک کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق لڑکاشادی شدہ تھا۔ اورسیزن گزارنے وہاں گیاتھا۔ جبکہ لڑکی مہمان گئی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!