دس لاکھ پاکستانی سال کے دوران روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے۔

travel

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ، پہلے سالانہ شرح 2 سے ڈھائی لاکھ تھی۔
92 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے علاوہ ڈاکٹر، انجینئرز، آئی ٹی ماہرین، اکاؤنٹنٹس اساتذہ، نرسز بھی شامل۔
7 لاکھ 36 ہزار پاکستانی خلیجی ریاستوں، 40 ہزار یورپی ممالک گئے، سب سے زیادہ 4 لاکھ 70 ہزار سعود یہ منتقل۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) ایک سال میں 10 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے، صرف ایک سال میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ ہو گیا، سالانہ اوسط 2 سے ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون جاتے تھے، اب یہ تعداد بڑھ کر 1 ملین تک پہنچ گئی۔ اس حوالے سے رپورٹ کے مطابق غیر یقینی معاشی و سیاسی صورتحال، مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان لاکھوں نوجوان رزق کی تلاش میں سمندر پار چلے گئے۔ روزگار کے حصول کیلئے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر تک 7 لاکھ 65 ہزار نو جوان حصول روزگار کیلئے پاکستان چھوڑ کر جاچکے تھے، جبکہ رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں مزید ہزاروں پاکستانی بیرون ملک چلے گئے۔

بیرون ملک جانے والوں میں ڈاکٹر، انجینئر، آئی ٹی ماہرین، اکاوٹنٹس، ایسوسی ایٹ انجینئر، اساتذہ، نرسز شامل ہیں، 92 ہزار سے زائد اعلی تعلیم یافتہ افراد بھی دیار غیر جاہے۔ اس سے قبل 2020 میں 2 لاکھ 25 ہزار، جبکہ 2021 میں 2 لاکھ 88 ہنر ارتو جوانوں نے بیرون ملک ملازمت کو ترجیح دی تھی۔ دسمبر 2022 تک 92 ہزار سے زائد گریجویٹس، ساڑھے 3 لاکھ تربیت یافتہ اور 3 لاکھ سے زائد غیر تربیت یافتہ نوجوان بیرون ملک گئے۔ بیرون ملک جانے والوں میں 5 ہزار 534 انجینئر، 18 ہزار ایسوسی ایٹ الیکٹریکل انجینئرز، اڑھائی ہزار ڈاکٹرز، 2 ہزار کمپیوٹر ماہرین، ساڑھے 6 ہزار سے زائدا کا وٹس، 2 ہزار 600 زرعی ماہرین، 13 ہزار سپروائزر، 16 ہزار منیجرز، 900 سے زائد اساتذہ 12 ہزار کمپیوٹر آپریٹر، 16 سو سے زائد نرسز، 21 ہزار 517 ٹیکنیشنز، 10 ہزار 372 آپریٹر، ساڑھے 8 ہزار پینٹرز، 783 آرٹسٹس، 5 سو سے زائد ڈیزائنرز شامل ہیں جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار ڈرائیورز اور 3 لاکھ 28 ہزار مزدور بھی سمندر پار چل دیے۔ اعداد وشمار کے مطابق ایک سال میں 7 لاکھ 36 ہزار پاکستانی نوجوان خلیجی ممالک جبکہ 40 ہزار پاکستانی یورپی اور ایشیائی ممالک گئے۔ سب سے زیادہ 4 لاکھ 70 ہزار پاکستانی نوجوان سعودی عرب، 1 لاکھ 19 ہزار متحدہ عرب امارات، 77 ہزار عمان، 51 ہزار 634 قطر جبکہ 2 ہزار پاکستانی کویت گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!