کورونا وائرس کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اپر کہیال پانچ دنوں کے لیے سیل کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد: کورونا وائرس کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اپر کہیال پانچ دنوں کے لیے سیل کر دیا گیا۔ ذرائعکے مطابق ایبٹ آباد کی یونین کونسل کہیال کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اپر کہیال میں سکول کے چوکیدار سمیت بارہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کی وجہ سے سکول اگلے پانچ دن کے لیے بند کر دیا گیا۔ ایبٹ آباد میں اس سے پہلے بھی کئی سکول اور کالج کورونا کی وجہ سے بند کیے جا چکے ہیں۔ ایبٹ آباد کو سکولوں اور کالجوں کا شہر کہا جاتا ہے لیکن کیا سرکاری اور کیا پرائیویٹ سکول و کالج کورونا ایس او پیز پر عمل بالکل نہیں کر رہے۔

شروع میں سکولوں میں طلباء و طالبات کو دو شفٹوں میں بلایا جاتا رہا لیکن حکومتی گرفت کمزور ہونے کے باعث اس ایس او پی کی بھی دھجیاں اڑا دی گئیں اور پرانی روش اختیار کرتے ہوئے دوبارہ ایک جماعت میں پچاس طلباء سے زیادہ بٹھائے جا رہے ہیں جس میں کئی طلباء نزلہ، زکام،کھانسی اور بخار میں مبتلاء ہیں۔ دوسری طرف والدین بھی پریشان نظر آتے ہیں کیونکہ ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی واضح پالیسی سکولوں کے حوالے سے سامنے نہ آ سکی۔ دوسری طرف پین کے ضلعی صدر نقیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چھٹیوں کا اعلان بھی کر دے تب بھی سکول اور کالج بند نہیں کریں گے۔اوروالدین نے سکول مالکان کو مافیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں بچوں کی زندگیوں سے زیادہ اپنی فیسوں کی فکر ہے وہ بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!