سبزی منڈی موڑ میں لگے سائن بورڈ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سبزی منڈی موڑ میں لگے ایک بڑے سائز کے سائن بورڈپر لگا بینر پر برہنہ حالت میں خاتون کی تصویر کو فوری طور ہٹایا جائے ہم ایک مسلم معاشرے میں رہتے ہیں ایسے برہنہ تصاویر وہ بھی ایبٹ آباد جیسے غیرت مند لوگوں کے شہر میں کسی طور پر اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔ان خیالات کا اظہار گجر یوتھ کے رہنماء چوہدری نعمان فضل نے کیا۔انھوں نے کہا اس جہازی سائز بورڈ پر نظر پڑی اور انتہائی دکھ ہوا کہ قوم کو کس طرف لگایا جارہا ہے اس تصویر کے اعلامیے سی مسئلہ نہیں بلکہ اس تصویر میں خاتون کو برہنہ کرکے دکھانے پر مسئلہ ہم لوگ تنگ نظر یا تنگ خیال نہیں بلکہ اپنی قومی زبان رسم و رواج اور پردے پر فخر کرنے والے لوگ ہیں انھوں نے کہا ہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسکو بورڈ کو فوری طور ہٹایا جائے بصورت دیگر ہم نوجوان خود اسکو پھاڑ کر ہٹاہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!