سٹی تھانہ کی حدود میں خونی ڈکیتی:دو روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام۔پچاس لاکھ مالیت کے زیورات چوری کا کیس بھی سرد خانہ کی نظر ہو گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سٹی تھانہ کی حدود میں خونی ڈکیتی:دو روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام۔پچاس لاکھ مالیت کے زیورات چوری کا کیس بھی سرد خانہ کی نظر ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دو روزقبل سٹی تھانہ کی حدود میں واقع گاؤں پسوال میں ہونے والی خونی ڈکیتی کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ سے کبیر نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔چار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے بڑے اور بلند وبانگ دعوی کئے گئے۔مگر دو روز گزرنے کے باوجود بھی ڈاکوؤں کو ٹریس نہیں کیا جاسکا۔ علاقہ میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے اور اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے جبکہ شہر بھر میں امن و امان کی بدترین صورتحال پر اعلی پولیس افسران نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے۔اہلیان ایبٹ آباد نے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!