پشاور ہائی کوٹ ایبٹ آباد پینچ نے تھری ایم پی او کا لعدم قرار دیدیا

PHC

جسٹس وقار احمد خان اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا، خورشید اظہر ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے
وئی واقعہ کے بعد ہری پور میں پی ٹی آئی رہنماوس اور کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیا گیا جس کیخلاف درخواست دائر کی گئی
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے 3 ایم پی او کو کالعدم قرار دیدیا گیا جسٹس وقار احمد خان اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل دورکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے سابق صدر بار ایسوسی ایشن خورشید اظہر ایڈوکیٹ نے مقدمے میں دلائل دیئے اور ہزارہ بھر سے وکلاء کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 ایم پی او کی زد میں آنیوالے کارکنوں کی پیروی کی سابق صوبائی وزراء یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان نے عدالت کے فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیا اور بہترین قانونی معاونت فراہم کرنے پر خورشید اظہر ایڈوکیٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

یادر ہے کہ 9 مئی کو چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر کی طرح ہزارہ میں بھی احتجاجی مظاہرے کیئے گئے تھے جس کی بناء پر پی ٹی آئی راہنماؤں وکارکنوں کے خلاف 3 ایم پی او کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 3 ایم پی اوکو انتقامی کاروائی اور غیر قانونی قرار دیا گیا اور بعد ازاں عدالت میں درخواست دائر کی گئی پشاور ہائیکورٹ کے بعد گزشتہ روز ایبٹ بیچ میں جسٹس وقار احمد خان اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل دور کنی بینچ نے خورشید اظہر ایڈوکیٹ کے دلائل سننے کے بعد 3 ایم پی او کو کالعدم قراردیدیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!